وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی میں لکھی سرائے معاملے پر اکثر ہنگامہ ہونے پر اعتراض کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ آپ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اس طرح ایوان نہیں چلے گا، ایک ہی معاملے ہرروز ا اٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم اس پر ضرور غور کریں گے۔ استحقاق کی کمیٹی جو رپورٹ پیش کرے گی۔ ہم اس پر ضرور غور کریں گے اور دیکھیں گے کہ کون سا فریق صحیح ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نظام آئین سے چلتا ہے۔ کسی بھی جرم کی رپورٹ ایوان میںنہیں عدالت میں جاتی ہے۔ براہ کرم زیادہ مت کیجیے جو جس کا حق ہے اس کو کرنے دیجیے۔ اگر کسی طرح کی غلط فہمی ہے تو اس پر بات چیت کی جائے گی۔ اس معاملے کو غیر ضروری طور پر آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ آئین کو دیکھیں، آئین کیا کہتا ہے۔ ہماری حکومت نہ کسی کو بچاتی ہے اور کسی کو پھنساتی ہے۔سی ایم نتیش کے بیان پر اسمبلی اسپیکر وجے سنہا نے کہا کہ پولیس لکھی سرائے معاملے پر خانہ پوری کررہی ہے۔ جہاں تک آئین کا تعلق ہے وزیر اعلیٰ آپ ہم سے زیادہ جانتے ہیں۔ میں آپ سے سیکھتا ہوں۔ جس معاملے کی بات ہو رہی ہے۔ اس پر ایوان میں تین بار ہنگامہ ہوچکا ہے