لکی علی کا بیٹی کے ہمراہ ادائیگی عمرہ

   

جدہ : معروف ہندوستانی گلوکار لکی علی اپنی بیٹی تسمیہ کے ساتھ مقدس سفر عمرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ لکی علی اور تسمیہ دونوں نے سوشل میڈیا پرمدینہ منورہ کی سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔لکی علی نے لکھا کہ باپ اور بیٹی بلٹ ٹرین سے مدینے کے سفر پر۔ لیجنڈری گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں بلٹ ٹرین میں سوار ہیں۔اور وہ اپنی بیٹی سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا آپ اپنے سفر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں؟تسمیہ نے جواب دیا کہ میں بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں کوئی فلم دیکھ رہی ہوں۔ باپ بیٹی کے تعلقات کو گلوکارلکی علی کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیاہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کا بہترین احساس ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ باپ بیٹی ایک مقدس سفر پر روانہ۔ یہ الگ قسم کا احساس ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو خوش رکھے۔