لیبیا :سرکاری فورسز نے 20 باغیوں کو ہلاک کیا

   

طرابلس۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) لیبیا کی اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ سرکاری سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس سے تقریباََ 200 کلو میٹر پہلے مصراتہ شہر کے نزدیک باغی فوج کے 20 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ سرکاری فورسز نے جمعرات کو بتایا کہ لیبیا کی فضائیہ نے الوشاق اور بیرات الحصن میں باغیوں کو نشانہ بنا کر 20 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا اور کئی مسلح گاڑیوں کو تباہ کر اور الصبا ح شہر میں گولہ بارود اور میزائل لے جا رہے تین ٹرکوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ۔ باغی فوج نے گزشتہ ایک سال سے طرابلس اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر قبضے اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو گرانے کی کوشش کے مقصد سے جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔