لیبیا میں بارش اور سیلاب کے باعث ایمرجنسی

   

طرابلس : لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہاور لیبیا کے مشرق میں “حکومت کے وزیر اعظم” اسامہ حماد نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغرب میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے “ہنگامی حالات ” نافذ کر دیئے گئے ہیں۔لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم دبیبہ نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔دبیبہ نے کہاکہ ہم لوگوں کی جانیں بچانے، امداد پہنچانے اور سیلاب سے متاثر ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے بلدیات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔مشرقی لیبیا میں “حکومت کے وزیر اعظم” حماد نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے سیلاب کی وجہ سے “ایمرجنسی ” کا اعلان کیا ہے۔حماد نے ایک ہنگامی کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی ہیکہ غت شہر اور اس کے اطراف کو فوری طور پر امداد فراہم کی جائے اور خطے میں خراب موسمی حالات کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔