لیبیا میں جنگ بندی کیلئے 18 فروری سے جنیوا میں دوسرے دور کی بات چیت

   

جنیوا، 9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ امداد مشن نے لیبیا جنگ بندی کے لئے 5-5 نمائندوں کی شکل میں بات چیت کے دوسرے دور کا اعلان کیا ہے ۔اقوام متحدہ کے ا مداد مشن نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا‘‘دونوں فریقوں نے وسیع جنگ بندی معاہدہ کے لئے مسلسل مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے ، مشن نے دونوں فریقوں کے درمیان جنیوا میں حالیہ دور کی بات چیت کے لئے 18 فروری کی تاریخ رکھنے کی تجویز پیش کی’’۔قابل ذکر ہے کہ لیبیا میں دونوں جانب کے لڑاکو فریق ، ہر ایک کے پانچ اعلی سطحی نمائندوں کے درمیان اس ہفتہ پہلے دور کی بات چیت ہوئی۔