لیبیا میں غیر ملکی مداخلت محدود کرنے پر دنیا کی اہم طاقتوں کے دستخط

   

برلن،20جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں غیر ملکی مدارخلت کو محدود کرنے اور شمالی افریقی ملکوں میں گروپوں کے درمیان تشدد کا پرامن طریقے سے خاتمہ کرنے کے لئے دنیا کی کئی اہم طاقتوں نے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے ۔برلن میں ایک طویل عرصے سے زیرالتوا چوٹی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے کہا کہ اتوار کوہوا یہ معاہدہ ایک سیاسی عمل کو آگے بڑھائے گا اور یہ جنگ کے لئے ایک فوجی حل ہوگا۔محترمہ مرکل نے کہا،‘‘لیبیا میں جنگ بندی کی حمایت کرنے کے وسیع منصوبے کے تحت ہم ایک معاہدے پر متفق ہوئے ہیں۔’’حالانکہ انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ لیبیا میں امن قائم کرنے کاراستہ بے حد لمبا اور مشکل ہوگا۔واضح رہے کہ لیبیا میں لمبے وقت سے امن قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جرمن چانسلر نے کہا،‘‘سبھی اس بات سے متفق ہیں کہ ہمیں ہتھیاروں پر پابندی کا احترام کرنا چاہئے اور اس پابندی پر پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کنٹرول کیاجانا چاہئے ۔’’انہوں نے حالانکہ اس بات کی تصدیق کی کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے ممکنہ پابندیوں پر بحث نہیں کی گئی۔اس کانفرنس میں لیبیا کی موجودہ لڑائی میں سخت مخالف لیبیا نیشنل آرمی(ایل این اے )کے فوجی کمانڈر خلیفہ ہفٹر اور اقوام متحدہ سے تصدیق شدہ حکومت (جی این اے )کے وزیراعظم فیض السراج نے حصہ لیا۔لیکن وہ اس بات چیت میں حصہ نہیں لے سکے جو سبھی پارٹیوں اور ان کے حامیوں کو ساتھ لانے والی پہلی بات چیت تھی۔سخت مخالفوں نے اس دوران محترمہ مرکل سے بھی ملاقات نہیں کی۔