لیلتہ القدر و تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس

   

مفتی سلمان ازہری، مفتی لیاقت حسین قادری رضوی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 20اپریل ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) و ڈاکٹر عظمت رسول کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی لیلتہ القدر و تحفظ ناموس رسالتؐ کانفرنس 28اپریل کو بعد نماز عشاء گورنمنٹ جونیئر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئے گا ۔ قیادت مولانا سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی ، صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی ،سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی ، نگرانی محمد شوکت علی صوفی کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا حافظ سید شاہ محمد حسینی پیر الحسینی الرضوی القادری الطاہری ، مولانا محمد اخلاق اشرفی ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی ، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی ، ڈاکٹر سید خالد ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ، جناب سید اعزاز محمد شرکت کریں گے ۔ بیرونی مہمان مقررین مفتی سلمان ازہری ( فاضل جامعہ ازہر) اور دوسرے مہمان مقرر سرزمین نیپال کے عالم دین مولانا مفتی لیاقت حسین قادری رضوی ( صدر تحریک تحفظ سنیت نیپال ) نے شرکت کی توثیق کردی ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرأ ت سے ہوگا ۔ بارگاہ رسالت مآب ؐ میں معروف ثناء خوان رسول ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ صدر استقبالیہ مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ ) خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔

محمد عادل اشرفی ، محمد قادر خان قادری ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، محمد عبدالکریم رضوی ، سید طاہر حسین قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، مولانا ممتاز اشرفی نے برادران اسلام سے گذارش کی ہے کہ اس جلسہ کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے وہئے کثیر تعداد میں شرکت فرماکر کامیاب بنائیں ۔