لیلۃ القرآن کانفرنس برائے خواتین

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( راست ) جامعۃ المومنات مغلپورہ میں لیلۃ القرآن کانفرنس برائے خواتین 18 اپریل بروز منگل کو بعد نماز تراویح مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین کی صدارت میں مقرر ہے۔ جلسہ کا آعاز حافظہ رمیصاء افشین کی قر￿ت، حافظہ شاہدہ پروین کی نعت شریف سے ہوگا۔ مفتیہ تہمینہ تحسین مومناتی ، حافظہ ادیبہ جبین مومناتی، مفتیہ عظمیٰ سلطانہ مومناتی، عالمہ فائزہ مومناتی کے خطابات ہوں گے۔

یکشبی شبینہ
حیدرآباد 17 اپریل (راست) جامع مسجد افضل گنج میں 17 اپریل کو یک شبی شبینہ زیرنگرانی مولانا حافظ و قاری عبدالباسط یمانی مقرر ہے۔ حفاظ کرام ایک رات میں مکمل قرآن سنائیں گے۔ نماز عشاء 8.15 بجے رکھی گئی۔ سحر کا نظم رہے گا۔
٭ سید عبدالغفار کے بموجب جامع مسجد حاجی محمد وزیر امان نگر (بی) میں یکشبی شبینہ 18 اپریل بروز منگل مقرر ہے۔ مفتی غلام دستگیر قریشی اشرفی القادری نماز تراویح میں مکمل قرآن پاک سنائیں گے۔