مئیر حیدرآباد بی رام موہن کا کورونا ٹسٹ نگیٹیو

,

   

حیدرآباد 13 جون ( این ایس ایس ) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے مئیر بی رام موہن کا کورونا معائنہ دوسری مرتبہ بھی نگیٹیو آیا ہے ۔ انہیں کورونا نہیں ہے ۔ ڈاکٹرس نے کل ان کے نمونے حاصل کئے تھے اور آج ان کی رپورٹ آئی ۔ جن عہدیداروں نے ٹسٹ کیا تھا انہوں نے بتایا کہ مئیر حیدرآباد کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔ جمعرات کو مئیر کے ڈرائیور پازیٹیو قرار پائے تھے جس کے بعد مئیر کا دوسری مرتبہ ٹسٹ کیا گیا ۔ سا سے قبل بھی مئیر کا ٹسٹ کیا اگیا تھا اور اس وقت بھی ان کی رپورٹ نگیٹیو ہی آئی تھی ۔ مئیر کا پہلا ٹسٹ ایک فیلڈ وزٹ کے بعد کیا گیا تھا جب انہوں نے لب سڑک اسٹال سے چائے نوشی کی تھی ۔ اس وقت چائے فروش پازیٹیو پایا گیا تھا اور مئیر کا معائنہ کیا گیا تھا جو نگیٹیو رہا تھا ۔