حیدرآباد6نومبر(یواین آئی) مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے جی ایچ ایم سی کے صدردفترکا اچانک معائنہ کیا اور بروقت ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازمین پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے پروگرام پرجا وانی میں ٹاون پلاننگ کے شعبہ میں زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں تاہم ان کی یکسوئی کے اقدامات نہیں کئے گئے اور ساتھ ہی اس شعبہ کوجو مکتوبات موصول ہوئے ہیں ان کا بھی جواب نہیں دیاگیا۔ انہوں نے تاخیر سے آنے والے ملازمین کے نام انہیں دینے کی خواہش کی۔