نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے کہا کہ مئی کے مہینے میں دہلی اتنی آلودہ کبھی نہیں رہی ہے ۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اتیشی نے آج ایکس پر کہا، “دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) مئی میں کبھی اتنا زیادہ نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اپنے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 15 مئی کو اے کیو آئی 2022-2024 تک کبھی بھی 243 سے تجاوز نہیں رہا۔ آج اے کیو آئی 500 پر ہے ۔ کیا بی جے پی دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کی ذمہ داری قبول کرے گی؟ دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا کہاں ہیں؟ ۔ اے اے پی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے کہا، “بی جے پی چار انجن والی حکومت کے چاروں انجن دہلی میں مسلسل دھواں چھوڑ رہے ہیں۔ دہلی میں اس وقت اے کیو آئی 500 ہے ۔ مطلب زہر! دھوپ نظر نہیں آتی،، سانس نہیں لی جاتی، آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش۔انہوں نے کہاکہ نہ کوئی منصوبہ بندی، نہ کوئی احتساب، نہ کوئی ہنگامی منصوبہ’’۔ صرف تقریریں اور جملے ۔ دہلی کے لوگ تقریر نہیں سانس چاہتے ہیں۔ جملے نہیں زندگی چاہیے ۔