مائیلاردیو پلی میں گدوں کے گودام میں مہیب آتشزدگی

   

حیدرآباد : /20 اگست (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ راجندر نگر میلاردیوپلی میں آج صبح گدوں کے گودام میں مہیب آتشزدگی کا ایک واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح مقامی افراد نے ٹاٹا نگر میں واقع گدوں کے گودام سے بھاری دھواں نکلتا ہوا دیکھ کر پولیس کنٹرول روم کو آگاہ کیا ۔ کچھ ہی دیر میں چندولال بارہ داری اور راجندر نگر آوٹ پوسٹ کے دو فائر انجنوں کو جائے حادثہ پر طلب کرلیا گیا جبکہ جی ایچ ایم سی کا ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ڈی آر ایف ) عملہ بھی پہنچ گیا اور دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے اس حادثہ کی اطلاع فیکٹری کے مالک فہیم کو دی اور بعد ازاں اس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ہوگا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ب