مائیکل جیکسن کی بائیو پک کرناچاہتا ہوں: ٹائیگر شراف

,

   

ممبئی: مشہور بالی ووڈ اداکار جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف بالی ووڈ میں اپنے قدم جما چکے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ کو کامیاب فلمیں دی ہیں۔ جن میں ہیروپنتی، باغی، باغی ۲ اور اب اسٹوڈنٹ آف دی ایئر ۲ باکس آفس پر زبردست دھوم مچارہی ہیں۔ ٹائیگر شراف ایک زبردست ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ مارشل آرٹ سے بھی اچھی طرح واقف ہیں۔ بالی ووڈ میں ٹائیگر ایکشن ہیرو مانے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی خواہش ہے کہ وہ عالمی سطح پرمشہور مائیکل جیکسن کی بائیوپک کریں۔

انہوں نے ایک موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے جب پہلی فلم ”ہیروپنتی“ سائن کی تھی اس وقت سوچا تھا کہ انہیں مائیکل جیکسن کی طرح ڈانس کرنا ہے۔ میں بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کے ڈانس کا بھی بہت بڑا فین ہوں۔ میں آج جو ہوں وہ مائیکل جیکسن ہی کی بدولت ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف چھ سال سے ڈانس کررہے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ انہیں بچپن سے ڈانس کا شوق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا جسم سخت ہونے کی وجہ سے انہیں ڈانس کرنے میں مشکل ہوتی تھی۔ خیر ٹائیگر شراف کی یہ خواہش کب پوری ہوگی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔