مائیگرینٹ مردہ ماں کو جگانے کمسن کی کوشش

,

   

بہار کے ریلوے اسٹیشن پر دل دہلادینے والا واقعہ
پٹنہ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پٹنہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں مائیگرینٹ خاتون ورکر کی موت واقع ہوگئی اور اس کا کمسن بچہ ماں کی موت سے بے خبر اسے جگانے کی کوشش کررہا ہے۔ سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوا۔ خاتون کے ارکان خاندان کے مطابق وہ گجرات سے ٹرین کے ذریعہ اتوار کو روانہ ہوئی اور پیر کو پٹنہ پہنچی۔ مظفرپور پہنچنے سے قبل اس کی طبیعت خراب ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ انتہائی مشکلات کا شکار تھی۔

اس کی موت کی وجہ بھی شدید گرمی، بھوک اور جسم میں پانی کی کمی
بتائی گئی ہے۔ 23 سالہ مائیگرینٹ خاتون خصوصی ٹرین کے ذریعہ یہاں پہنچی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اسی اسٹیشن پر شدید گرمی کی وجہ سے ایک دو سالہ بچہ بھی فوت ہوا ہے۔ اس کا خاندان دہلی سے یہاں پہنچا تھا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت اسی وقت خراب تھی جب وہ ٹرین میں سوار ہوئی تھی۔ وہ اپنی بہن، بہن کے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ کاٹھیہار جارہی تھی۔