مادھاپور کے سب انسپکٹر عباس علی کا کورونا سے انتقال

   

حیدرآباد ۔ مہلک وباء کورونا وائرس ریاست میں اپنا اثر تیز کر رہا ہے ۔ ریاست کے عوام اس وائرس سے متاثر ہوتے جارہے ہیں ۔ ہاسپٹل کا عملہ ہو یا پولیس عملہ وائرس کا مقابلہ کرنے کی خدمت انجام دیتے ہوئے اپنے جان سے بھی ہاتھ دھو رہے ہیں ۔ مادھاپور پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر عباس علی کا بھی کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ۔ وہ گذشتہ چند دن سے علیل تھے ۔