مارچ 2020تک تمام مواضعات کو وائی فائی کی فراہمی

   

٭٭ مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات روی شنکر پرساد نے کہا کہ مارچ 2020ء تک بھارت نیٹ کے ذریعہ تمام مواضعات میں وائی فائی خدمات مفت میں فراہم کردی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی 1.3لاکھ گرام پنچایت کو بھارت نیٹ ورک کے ذریعہ جوڑ دیا ہے ۔ تاہم ہمارے ہدف 2.5 لاکھ گرام پنچایت کو وائی فائی سے مربوط کرنے کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال بھارت نیٹ پراجکٹ کے ذریعہ 48ہزار مواضعات تک وائی فائی خدمات فراہم کی جارہی ہیں ۔ وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی روی شنکر نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ تمام مواضعات کو یہ سہولت مہیا کریں۔