مارکٹ ستیش کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ سعیدآباد پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر مارکٹ ستیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وسندھرا نامی پوسل بستی کی ساکن خاتون کی شکایت پر سعیدآباد پولیس نے مختلف دفعات کے تحت سنکرا ستیش عرف مارکٹ ستیش ساکن پوسل بستی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیش زائد از 20 مقدمات میں ملوث ہے اور گلبرگہ کے چوک پولیس اسٹیشن میں اس کی روڈی شیٹ بھی پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ایک اور شخص ریتک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا ہے۔