اسٹاک ہوم : سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے اعلان کیا کہ وزیر برائے امیگریشن ماریا مالمر سٹینرگارڈ کو وزارت خارجہ میں قلمدان دیا گیا ہے۔کرسٹرسن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امیگریشن کی وزیر ماریا مالمر سٹینرگارڈ کو سویڈن کے وزیر خارجہ ٹوبیاس بلسٹروم کی جگہ مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے 4 ستمبر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر سیاست کو خیر باد کہہ دیا تھا۔کرسٹرسن نے زور دے کر کہا کہ سٹینگارڈ ایک وکیل ہیں اور وہ 8 سال سے پارلیمانی رکن ہیں۔کرسٹرسن نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی رکن پارلیمان جیسیکا روزن کرانٹز کو یورپی یونین کی وزارت اور بینجمن ڈوسا کو وزارت تجارت میں تعینات کیا۔کرسٹرسن نے بتایا کہ وزیر تجارت جوہان فورسل کو امیگریشن کی وزارت کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔سویڈن کے سرکاری ٹیلی ویژن SVT نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ ماریا مالمر سٹینرگارڈ 18 ستمبر کو ترکیہ کا پہلا غیر ملکی دورہ کریں گی۔