ماریڈپلی میں سڑک حادثہ، معمر شخص ہلاک

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 70 سالہ معمر شخص ہلاک ہوگیا۔ سب انسپکٹر ماریڈ پلی روی پال کے بموجب پینٹیا متوطن میڑچل تاڑبن ہنومان مندر کا ملازم تھا، آج صبح بذریعہ آر ٹی سی بس ڈیوٹی کے لئے روانہ ہوا تھا اور کارخانہ بس اسٹاپ پر بس سے اُتر کر سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار موٹر سائیکل نے اُسے ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے بتایا کہ خاطی موٹر سائیکل سوار خاتون بتائی جاتی ہے اور اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرتے ہوئے پولیس ٹیم روانہ کی گئی ہے۔