مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے 19 نئے شورومس کے قیام کا اعلان

   

آئندہ تین ماہ کے دوران اندرون و بیرونی ممالک زیوراتی آؤٹ لیٹس کا آغاز : اشہر

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (پریس نوٹ) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا بڑے پیمانہ پر عالمی سطح کی توسیع کا منصوبہ ہے۔گروپ نے اپنے توسیع منصوبہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین ماہ میں 19 نئے برانڈ شورومس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس خریدی زیورات کی برانچس کمپنیوں کا گلدستہ ہے۔ گروپ نے ہندوستان اور بیرونی سمندر پار ممالک اپنے کاروبار کو توسیع کیلئے بہت جلد نئے شورومس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ اندرون ملک آئندہ تین ماہ میں 13 اور بیرونی ممالک میں 6 نئے شورومس کے آغاز کا گروپ کا منصوبہ ہے۔ نئے شورومس کے قیام کیلئے گروپ سرگرم ہے اور افتتاحی تاریخ برائے شورومس کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گروپ ملک بھر میں چھوٹے ٹاؤنس اور شہروں میں نئے شورومس کے قیام کا بھی خواہاں ہے۔ اس وقت گروپ کے تقریباً260 شورومس دنیا کے 10 ممالک میں موجود ہیں۔ آئندہ پانچ سال میں جملہ شورومس کی تعداد کو تین گنا یعنی 750 تک فروغ دینا ہے۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے نئے شورومس کا آغاز جن مقامات پر ہوگا ان میں چندی گڑھ، ٹاملناڈو کا کمبھاکلم، بہار میں پٹنہ، تلنگانہ کے کھمم، اترپردیش کے لکھنؤ، غازی آباد، کرناٹک کمناہالی، مدھیہ پردیش میں اندور، واشی اور تھانے، مہاراشٹرا، اوڈیشہ کے بھونیشور دہلی کادوار کا اور آندھراپردیش کا سری کاکلم شامل ہیں۔ بیرونی ممالک موجودگی کے ایک حصہ کے طور پر ملائیشیا، بنگلہ دیش، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان و قطر شامل ہیں۔ منیجنگ ڈائرکٹر انڈیا آپریشنس مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس اوا شہر نے جاری کردہ ایک بیان میں ان تفصیلات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گروپ کی جانب سے ادارہ جاتی سماجی ذمہ داری خدمات کے تحت طلبہ، خواتین اور ضرورتمندوں کی مدد بھی کی جاتی ہے۔