مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کا لائف اسٹائل کلکشن متعارف

   

مہدی پٹنم اسٹور میں ZOUL – Lifestyle زیورات کا افتتاح
حیدرآباد :۔ ملک کی ایک سب سے بڑی اور انتہائی تیز رفتار فروغ پذیر سونے و ہیروں کی ریٹیل چین مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے آنے والے تہواری سیزن کی کشش اور سحر انگیزی میں اضافہ کے لیے خصوصی تیار کردہ موجودہ دور کا ہلکے وزن والا جیویلری اسٹاک عہد ہزاریہ اور نئے دور کی خواتین کے لیے زول لائف اسٹائل جیویلری کا افتتاح کیا ہے ۔ یہاں قیمتیں 5,999 سے شروع ہوتی ہیں اور متعدد زیورات بشمول رنگ ، انگوٹھیاں ، نیکلس ، چوڑیاں ، آویزے ، ناک کی دال ، بریسلیٹ وغیرہ دستیاب ہیں ۔ 18 کیرٹ سے تیار کردہ گلابی اور سنہرے سرکاری مہر تصدیق کے ساتھ سونا ، ہیرے اور سواروسکی نیم قیمتی نگینے دستیاب ہیں جو سارے ہندوستان میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ اسٹورس میں فراہم ہیں ۔ مہدی پٹنم اسٹور میں خصوصی منعقدہ پروگرام میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ٹیم کے ارکان کی موجودگی میں ہمارے لائلٹی کسٹمرس کے ہاتھوں زول لائف اسٹائل کلکشن کا افتتاح ہوا ہے ۔ جب کہ یہاں قیمتیں قابل برداشت ہیں اور خصوصی تیار کردہ اسٹاک اس کے ڈیزائن کے اختراع اور پہناوے کے لیے بہترین ہونے کی وجہ سے بڑی قدر و قیمت کا حامل ہے ۔ مالا بار گولڈ کے محمد علی رجائی نے بتایا کہ موجودہ دور میں تہوارکے سیزن کے موقع پر منفرد طرز کی وجہ سے انہیں اس کی نمائش کا جواز حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ہمیشہ نئی تخلیقات جو فیشن ایبل ہیں اور وقت سے آگے ہیں ان کے ذریعہ ہمیشہ ہمارے گاہکوں کو حیران کردیتے ہیں ۔۔