مالیاتی سال قریب الختم ، جی ایچ ایم سی جائیداد ٹیکس وصولی کے نشانہ کو پورا کرنے میں پیچھے

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مالیاتی سال ختم ہونے کے لیے اب دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی) سال 2023-24 کے لیے جائیداد ٹیکس وصولی کے اس کے نشانہ کو پورا کرنے میں پیچھے ہے ۔ اب تک وصولی کے نشانہ 2100 کروڑ روپئے کا تقریبا 70 فیصد ہی کی وصولی ہوئی ہے جو 1488 کروڑ ہیں ۔ اس میں مالیاتی سال کے پہلے مہینہ میں ارلی برڈ اسکیم کے ذریعہ ریکارڈ 765 کروڑ روپئے وصول ہوئے ۔۔