مالیگاؤں دھماکہ: اے ٹی ایس افسر کیخلاف وارنٹ جاری

   

مالیگاؤں : بی جے پی کی رْکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے جڑے 2008 کے مالیگاوں دھماکہ معاملے کی سماعت کررہی این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ایک افسر کے خلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیا۔عدالت کی ہدایت کے مطابق گواہوں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ اس معاملہ میں یہ دوسرا اے ٹی ایس افسر ہے جس کے خلاف عدالت میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خصوصی جج اے کے لاہوتی نے ستمبر میں ایک اور اے ٹی ایس افسر کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، جس نے اس معاملے میں کچھ ملزمین کو گرفتار کیا تھا اور ان کے بیانات ریکارڈ کئے تھے۔