مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں کام کاج نہیں ہوا

   

نئی دہلی: حکومت کی جانب سے منی پور کے پرتشدد واقعات پر بحث کا مطالبہ ماننے کے باوجود اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے مانسون اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔دوپہر 2 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، پریذائیڈنگ آفیسر کریٹ سولنکی نے کہا کہ ایوان میں متعدد اراکین کی طرف سے تحریک التواء موصول ہوئی ہے لیکن اسپیکر نے کسی تحریک کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ضروری دستاویزات ایوان کے فلور پر رکھنے کے لیے وزراء کے نام پکارنا شروع کر دیے ۔تبھی اپوزیشن اراکین چاہ ایوان میں جمع ہوگئے اور منی پور کے پرتشدد واقعات کے حوالے سے انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی اور صدر نشین کی نشست کے گرد آ گئے۔