مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر انے نئی تاریخ رقم کر دی

   

لندن: مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نے پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 گول کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔ ارلنگ نے پریمیئر لیگ میں صرف 48 مقابلوں میں 50 گول اسکور کئے جو کسی بھی فٹبالر کی جانب سے سب سے کم میچز میں گولز کی نصف سنچری ہے۔ مانچسٹر سٹی کے اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ سے پہلے اینڈریو کول نے 60 مقابلوں میں 50 گول اسکور کئے تھے۔ ہفتے کو لیورپول کے میچ میں ارلنگ نے پچاسواں گول کیا اور مانچسٹر سٹی اور لیورپول کا میچ 1-1 گول سے ڈرا رہا۔