ممبئی: ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے آج مانیٹری پالیسی کمیٹی کی دو ماہی میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان کیا، جن کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔
l مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے ریپو ریٹ میں لگاتار پانچویں مرتبہ اضافہ کیا۔
l ریپو ریٹ 0.35 فیصد بڑھ کر 6.25 فیصد ہو گیا۔
l مارجنل اسٹینڈنگ فیسیلٹی (ایم ایس ایف) کی شرح بھی 6.50 فیصد۔
l اسٹینڈنگ ڈپازٹ فیسیلٹی (ایس ڈی ایف) کی شرح 6.00 فیصد تک بڑھا دی گئی۔
l مالی سال 2022-23 میں اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ 7.0 فیصد سے کم کر کے 6.8 فیصد کر دیا گیا ہے ۔
l مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں شرح نمو 7.1 فیصد رہنے کی توقع ہے ۔
l موجودہ مالی سال میں خوردہ افراط زر 6.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔ اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ 5.0 فیصد تک گرنے کی امید ہے ۔
l مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس 06 سے 08 فروری 2023 کو ہوگا۔