مان حکومت انتخابات میں کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہے

   

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی (پنجاب) نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا نام شہید فوجیوں اور مجاہدین آزادی کے نام پر رکھنے کے مان حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ آپ پنجاب کے ورکنگ پریزیڈنٹ پرنسپل بدھ رام نے ہفتہ کو کہا کہ مان حکومت ہر انتخابی گارنٹی کو پورا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو مجاہدین آزادی اور شہید فوجیوں کے نام سے منسوب کرنے سے لوگ ان شخصیات اور ملک اور ریاست کے لیے ان کی قربانیوں کے بارے میں جان سکیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے بدھ رام نے کہا کہ پنجاب میں دہائیوں سے حکومت کرنے والی اکالی۔بی جے پی اور کانگریس پارٹی کی حکومتوں نے شہیدوں اور ان کے خاندانوں پر کبھی توجہ نہیں دی۔ بھگونت مان کی قیادت والی عام آدمی پارٹی حکومت شہیدوں کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے ۔ حکومت شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کر رہی ہے اور اب شہداء کی مزید عزت افزائی کے لیے حکومت نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کا نام شہداء کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اب تک ریاست کے 31 سرکاری اسکولوں کے نام تبدیل کیے ہیں اور مستقبل میں مزید سرکاری اسکولوں کے نام تبدیل کیے جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مان حکومت نے پنجاب کے ایسے کئی سرکاری اسکولوں کے نام تبدیل کئے جن کے نام ذاتی پر مبنی تھے ۔