ماڈل دیویا پاہوجا کی نعش قتل کے 11 دن بعد نہر سے برآمد

   

گروگرام: پولیس نے گروگرام کی ماڈل دیویا پاہوجا کی نعش برآمد کر لی ہے۔ نعش کی تنعش کے لیے این ڈی آر ایف کی 25 رکنی ٹیم پٹیالہ پہنچی تھی۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق این ڈی آر ایف کی ٹیم گروگرام اور پنجاب پولیس کے ساتھ پٹیالہ سے کھنوری سرحد تک نہر میں نعش کی تلاش کر رہی تھی۔ لیکن دیویا پاہوجا کی نعش ہریانہ کے ٹوہانہ نہر سے برآمد ہوئی، نعش کو نہر سے نکالنے کے بعد پولیس نے دیویا کے گھر والوں کو اس کی تصویر بھیجی، جسے دیکھ کر انہوں نے نعش کی شناخت کی۔ گروگرام کرائم برانچ کی چھ ٹیمیں نعش کی تلاش میں مصروف تھیں۔