ماں نے عزت نفس کے لیے بیٹی کا قتل کردیا

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) عاشق کے ساتھ بیٹی کی موجودگی پر برہم ماں نے بیٹی کا قتل کردیا۔ 20 سالہ ڈگری طالبہ بھارگوی کی موت پر اس کے بھائی نے ماں کے خلاف شکایت کردی۔ ابراہیم پٹنم پولیس حدود میں یہ سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک ماں نے عزت نفس کی خاطر اپنی نوجوان بیٹی کا قتل کردیا۔ بھارگوی ابراہیم پٹنم کے ساکن ایلیا کی بیٹی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ جنگماں نامی خاتون نے اپنی بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ جنگماں بیٹی کی عاشقی پر برہم اور شدید ناراض تھی۔ مقامی نوجوان ششی سے بھارگوی کا معاشقہ چل رہا تھا۔ لڑکی کے گھر والے اس رشتہ سے راضی نہیں تھے۔ ایک ماہ سے بھارگوی کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا لیکن بھارگوی ششی سے شادی کیلئے ضد کررہی تھی۔ کل جنگماں نے اپنی بیٹی کو اس کے عاشق کے ساتھ دیکھا اور ماں اور بیٹی میں مارپیٹ ہوئی۔ اسی دوران جنگماں نے بھارگوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس نے بھارگوی کے بھائی چرن کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع