حیدرآباد۔/2اپریل، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مقدس ماہ رمضان کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی جانب سے بڑی ہی عقیدت کے ساتھ روزے رکھے جاتے ہیں، عبادت کی جاتی ہے ۔ وہ مسلم بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی عبادتوں کے دوران ریاست کے امن و امان، ہم آہنگی ساتھ ہی ریاست کی گنگا جمنی تہذیب کو مزید مستحکم کرنے کی دعا کریں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ ماہ رمضان اور عید لوگوں کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھردے گا۔ ن