ماہ رمضان میںپارکنگ مافیا پر کنٹرول ضروری

   

مصروف بازاروں کے قریب کھلے مقامات اور گلیوں میں بھی پارکنگ فیس کی وصولی
حیدرآباد 15 مارچ(سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے سرکردہ بازاروں اور تجارتی علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران گہما گہمی میں پارکنگ مافیا پرکنٹرول کو یقینی بنایا جانا چاہئے کیونکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران پرانے شہرکے علاوہ نئے شہر کے کئی علاقوں میں پارکنگ مافیا کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ جاتی ہیں اور ان سرگرمیوں کو روکنے کوئی اقدامات نہ کئے جانے کے سے یہ مافیاتیزی سے فروغ پار ہا ہے اور اس کے پس پردہ افراد کے حوصلوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ کہا جا رہاہے کہ مارکنگ مافیاکو پس پردہ سیاسی تائید کے سبب ان کے خلاف کاروائی سے پولیس اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد سے اجتناب کیا جاتا ہے اور ہر سال ماہ رمضان کے دوران شہر میں کئی علاقوں میں پارکنگ کے مسئلہ پرجھڑپ اور جھگڑے عام بات ہیں ۔ اس کے باوجود پولیس اور جی ایچ ایم سی سے پارکنگ مافیا کی سرگرمیوں پر قابو پانے اقدامات نہ کئے جانے سے صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے ۔شہرع کے مصروف ترین بازاروں میں ابتداء رمضان سے ہی پارکنگ کیلئے کھلی اراضیات اور میدان پر قبضہ کرکے معمول کی وصولی شروع ہوچکی ہے۔ کئی اہم بازاروں کے قریب مقامات اور گلیوں میںبھی پارکنگ کی سہولت کے نام پر غیر مجاز پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے اور بیشتر مقامات پر غیر قانونی پارکنگ کیلئے 100 تا 200 روپئے بھی وصول کئے جا رہے ہیں اور اس وصولی کی حد کا تعین نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی رسید دی جاتی ہے کہ ان کے خلاف شکایت کی جاسکے اور دریافت کرنے پر کہا جار ہاہے کہ انہیں متعلقہ کارپوریٹر یا رکن اسمبلی نے پارکنگ فیس وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔حکومت اور محکمہ بلدی نظم و نسق سے شہر میں مفت پارکنگ کی اجازت ہے اور سرکاری احکام جاری کرکے پارکنگ فیس کی وصولی پر مشروط امتناع عائد کیا جاچکا ہے اور یہ واضح کیا جاچکا ہے کہ جن تجارتی اداروں سے پارکنگ سہولت فراہم نہیں کی جاتی ان اداروں کے لائسنس منسوخ کردیئے جائیں گے اور کئی علاقوں اور شاپنگ کامپلکس اور تھیٹرس میں مفت پارکنگ کی سہولت فراہم کی جانے لگی ہے اس کے باوجود پرانے شہر میں اب بھی پارکنگ مافیا سرگرم ہے۔3