اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے مبینہ تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار کئے گئے معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کے بعد اے ٹی ایس کل ان کے دیگر تین ساتھیوں کو مظفر نگر سے گرفتار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ تفتیش میں کھاتوں سے 20 کروڑ روپے کی لین کی جانکاری ملی ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق مولانا سے پوچھ گچھ کے بعد جن تین ساتھیوں کا سراغ لگا اور اے ٹی ایس نے انہیں گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ، ان میں مظفر نگر کے فلت کے رہنے والے مولانا محمد ادریس قریشی، محمد سلیم اور عاطف عرف کنا اشوک چودھری شامل ہیں۔ اے ڈی جی نظم ونسق پرشانت کمار نے بتایا کہ 10 دنوں کی ریمانڈ پر لئے گئے مولانا کلیم صدیقی سے پوچھ گچھ کے بعد ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔