مبینہ طور پر مقامی افراد کے حملہ میں زخمی شخص فوت

   

حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں مقامی افراد کے حملہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ شیوا علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ جو 8 اگسٹ کو مبینہ طور پر احمد خاں اور دیگر کے حملہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیوا کا بھائی کرشنا نے احمد خاں کے بھائی امان خان پر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا ۔ 19 جولائی کو یہ حملہ ہوا تھا۔ احمد خاں بھائی پر حملہ کرنے کے بعدبرہم تھا اور بدلہ لینے کی کوشش میں تھا۔ 8 اگسٹ کواحمد خاں، کرشنا پر حملہ کرنے پہنچا لیکن اس کا بھائی شیوا اس کے ہاتھ آگیا اور شیوا کو ان افراد نے شدید زخمی کردیا جسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق احمد خاں کے بھائی امان خاں نے شیوا اور کرشنا کی بہن کے ساتھ مبینہ چھیڑ چھاڑ کی تھی جس کے سبب امان پر حملہ کیا گیا تھا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔