متحدہ عرب امارات جانے کیلئے خصوصی اجازت لازمی

   

نئی دہلی: متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں اور دیگر جائز ویزا رکھنے والوں کو اپنی سرحد میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور اب صرف خصوصی اجازت سے ہی کوئی شخص دوسرے ملک سے وہاں جا ہوسکتا ہے ۔اس کے پیش نظر، سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا نے کہا کہ لوگوں کو یو اے ای کے کارکرد ویزا کے باوجود، ہندوستان میں واقع اس کے سفارتخانے سے خصوصی ویزا حاصل کرنے کے بعد ہی ’وندے بھارت مشن‘ کی پروازوں میں جانے کی صلاح دی ہے ۔ ایئر انڈیا نے بتایا کہ مغربی ایشیائی ملک نے 23 جون کو ایک نئی ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔ اس میں کہا گیا ہیکہ ملک لے جانے والی کسی بھی پرواز میں یو اے ای یا دوسرے ممالک کے شہریوں کو کسی بھی پرواز میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔