فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹس
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹ حیدرآباد کی ایک رجسٹرڈ فرم ہے جس نے دوسری کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس کا آغاز کیا ہے۔ فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹ فرم نے اپنے چار شراکت داروں خواجہ اکمل الدین شریف (بنگلور) ( تعمیرات، رئیل اسٹیٹ، کنونشن، اڈونچر ریسورٹ وغیرہ، (2 جعفر شیخ (این آر آئی پٹرولیم ڈریلنگ اور پائپ لائن اکوپمنٹس و انڈسٹریل آٹو موبائلس، تعمیرات) (3 محمد منہاج الحسین (وکیل) (زراعت، باغبانی، گل بانی (پھولوں کی کاشت) کاروبار، رئیل اسٹیٹ) اور (4 ڈاکٹر محمد مزمل حسین (میڈیکل گریجویٹ) نے قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ فرسٹ گلوبل انویسٹمنٹس کے نئے شروع کردہ رئیل اسٹیٹ ونگ نے متحدہ عرب امارات میں رئیل اسٹیٹ بزنس کی مارکٹنگ شروع کی ہے خاص طور پر دوبئی میں ایک سے زیادہ جگہوں پر جائیدادوں میں سرمایہ مشغول کرنے کے عالمی بازاروں اور اس کے رجحانات کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی طئے کی گئی ہے۔ گلوبل انوسٹمنٹس سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کا زیادہ سے زیادہ منافع دلانے، معاشی انحطاط (کساد بازاری) کا مقابلہ کرنے اور سیفٹی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ ایسے میں بہتر سرمایہ کاری کرنے کے ماہر اور صلاحیتوں کے حامل شخصیتیں اس مقصد کے تحت آگے آئی ہیں محفوظ اور دنیا بھر میں انتہائی ترقی یافتہ مقامات پر سرمایہ کاری کی جائے تاکہ سرمایہ کاری کے محفوظ اور پُرکشش مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔ چنانچہ محفوظ اور پرکشش باالفاظ دیگر منافع بخش سرمایہ کاری کی طلب کو دیکھتے ہوئے خاص طور پر دوبئی اور اس کی ترقی، سیفٹی اور دیگر فوائد کو دیکھتے ہوئے فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹس نے دوبئی کی ایک بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی Bluechip real state کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں کمپنیاں مشترکہ طور پر اپنے رئیل اسٹیٹ کاروبار جیسے رہائشی، تجارتی، کھلی اراضیات اور بڑی جائیداد کے کاروبار کو خاص طور پر دوبئی اور راس الخیمہ، عجمان، ابوظہبی، شارجہ وغیرہ میں فروغ دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے رئیل اسٹیٹ کاروبار کو مملکت قطر، مراقش اور ترکی جیسے ملکوں تک مستقبل قریب میں وسعت دینے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
ہماری کمپنی اچھی اور مستحکم طور پر قائم ڈیولپرس جیسے امار ڈنوب، نحیل، ڈاماک، صوبھا، الدار میراس وغیرہ وغیرہ کیلئے مارکٹنگ کرتے ہیں۔ یہ ایسی کمپنیاں ہیں جو ملٹی برانڈ جائیدادوں سے متعلق معاملت کرتی ہیں جس سے ہمارے Claent کو اپنے بجٹ، حجم اور مقام کے لحاظ سے جائیدادوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔ ہم اسٹوڈیو اپارٹمنٹس سے لیکر ایک بیڈروم اپارٹمنٹس ، دو تا پانچ کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹس ولاس اور ٹاون ہاؤس وغیرہ کی معاملتیں کرتے ہیں۔ جہاں تک ریسیڈنشیل سیکٹر (رہائشی شعبہ) اور کمرشیل سیکٹر (تجارتی شعبہ) کا سوال ہے، ہم دفاتر کیلئے جگہوں، وسیع و عریض کھلی اراضیات، ہوٹلوں، مالس وغیرہ کی معاملتیں کرتے ہیں۔ ہم اپنے Claents کو آغاز سے لیکر انتہا تک کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر جائیدادوں کی خریدی میں قانونی کام یعنی قانونی شرائط کی تکمیل، دستاویزات کی تیاری، بنک اکاؤنٹس کھولنے اور ان کے متعلقہ مقامات سے فنڈس کی منتقلی اور تمام قانونی ضابطوں کی تکمیل کرتے ہوئے فروخت کنندہ کو رقم کی ادائیگی کرنے میں بھی پوری پوری مدد کرتے ہیں۔ حقیقت میں دیکھا جائے ہم ان کی جائیداد اپنے قبضہ میں لینے تک اور اس سے ہٹ کر بھی مدد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اپنے کلائنٹس کی جائیدادوں کو Manage بھی کرتے ہیں جیسے ان جائیدادوں کو مختصر مدت کیلئے یا طویل مدت کیلئے لیز پر دینا، ان کی جائیدادوں کی دیکھ بھال کرنا، ضرورت پڑنے پر جائیداد کو فروخت کرنا (اپنے کلائنٹس کی طلب کے مطابق)۔ ہم اپنے کلائنٹس یا موکلین (سرمایہ کاروں) کی ہر طرح سے مدد کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ان کی اہلیت کے مطابق گولڈن ویزا کے حصول میں مدد کرنے میں انشورنس اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے وغیرہ میں مدد کرتے ہیں۔ غرض ان کی نئی منزل تک رسائی کو یقینی بنانے اور ہر چیز کو آسان کرنے میں ان کی رہنمائی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھتے۔ مستقبل قریب میں ہماری کمپنی ہندوستان میں بھی جائیدادوں کی معاملتیں اور مارکٹنگ کرے گی۔ بہرحال فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹس نے اپنے رئیل اسٹیٹ بزنس کا آغاز حیات پلازا میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ مہمانوں کی ہائی پیمانے پر تواضح کی کئی جہاں محمد منہاج الحسین (وکیل) منیجنگ پارٹنر فرسٹ گلوبل انوسٹمنٹس نے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی جبکہ مسٹر راجیش سونی منیجنگ پارٹنر بلیوچپ رئیل اسٹیٹ نے بھی خطاب کیا اور متحدہ عرب امارات بالخصوص دوبئی میں رئیل اسٹیٹ کا منظرنامہ پیش کیا۔ رابطہ کے لیے ای میل : [email protected] اور فون 9010084442 ۔۔