متحدہ عرب امارات کا مریخ پر پہلا مشن بھیجنے کا اعلان

   

دوبئی ۔ /20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے، مشن 15 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشن جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے سے خلاء میں روانہ ہوگا، اس مشن میں کوئی خلاء باز سوار نہیں ہوگا۔مریخ پر کسی بھی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا۔