دبئی ۔ ہندوستانی سابق کپتان خاتون کرکٹر متھالی راج سے بے تکلفی ڈینی موریسن کو مہنگی پڑ گئی۔شارجہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے ایک میچ میں شکست کے بعد انٹرویو میں کمنٹیٹر نے کہا کہ مائی ڈیئر متھالی راج کل کوئی میچ نہیں آپ کیاکریں گی، آپ کی ٹیم ویلوسٹی کیا کرے گی۔ جواب ملنے پر انہوں نے کہا کہ حوصلہ جوان رکھو اور مسکراتی رہو۔ اس بے تکلفی پر ڈینی موریسن پر غیر پیشہ ورانہ انداز اپنانے کے الزامات سامنے آنے لگے ہیں ۔ خاتون کھلاڑیوں اور مبصرین کے ساتھ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر موریسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی بین الاقوامی اسٹارکھلاڑی کو یوں مائی ڈیئرکہنا مناسب نہیں۔