متھن چکرورتی کی طبیعت بگڑ گئی

   


ممبئی : بالی ووڈکے نامور اداکار متھن چکرورتی کی شوٹنگ کے دوران اچانک طبعیت خراب ہوگئی ۔ یونٹ نے فلم کی شوٹنگ بھی فوری روک دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ وویک اگنی ہوتری کی نئی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ان کی بیماری کے بعد فلم کی شوٹنگ کو روک دیا گیا۔ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ متھن کی کی طبیعت معدے میں انفیکشن کی وجہ سے خراب ہوئی۔