حیدرآباد۔19دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد سے تعلق رکھنے والے مجاہد آزادی پی راما سوامی کی نعش ان کے افرادخاندان نے ان کی خواہش کے مطابق میڈیکل کالج کو عطیہ کردی۔ ضلع کے کوروی منڈل کے نیراڈا میں راما سوامی کی موت ہوئی جس کے بعد ان کی نعش میڈیکل طلباء کے طبی معائنے کیلئے دی گئی۔میڈیکل کالج کے شعبہ اناٹومی کے سربراہ پروفیسر بھرت کمار نے کہا کہ ان کے جسم کو اچھے مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا کو بتا یاکہ میڈیکل کالج کے قیام کے بعد نعش کا یہ پہلا عطیہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام سے یہ اہم گزارش ہے کہ اگر تمام مثبت سوچیں اور مرنے کے بعد نعش عطیہ دیں۔
تو یہ کسی کے کام نہیں آئے گی، اس سے میڈیکل کے طلباء کے علم میں اضافہ ہوگا۔