دہرادون: اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق عام آدمی پارٹی نے اپنے کل چھ مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کی معلومات کو عام کیا ہے ۔ابھی تک بی جے پی، کانگریس، اتراکھنڈ کرانتی دل ، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی یا آزاد امیدواروں کی طرف سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعہ جاری کردہ معلومات کے مطابق گڈو رام کے خلاف چل رہے مقدمے کی اطلاع دیتے ہوئے ،ضلع چمولی کی تھرالی سیٹ کے امیدوار نے 2021 سے گھاٹ تحریک میں اپنے سرگرم رول کی بنیادی وجہ بتائی ہے ۔ رویندر سنگھ آنند کے خلاف 2017میں دہرادون کینٹ میں درج مقدمے کی بھی معلومات سامنے آئی ہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہیکہ وہ ایک کسان ہیں اور غریب کی بیٹیوں کی شادیاں کرواتے ہیں ۔ انھیں ٹکٹ دیا گیا ہے تاکہ وہ عوام میں اپنے اچھے کام کو جاری رکھیں۔ اسی طرح دیگر امیدواروں کی تفصیلات بتائی گئی ہے۔