مجلس ذکر و یاد حسینؓ

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : شب عاشورہ جمعرات 9 محرم کو بعد نماز عشاء مسجد قادریہ سید علی گوڑہ ( مراد نگر ) میں مجلس ذکر و یاد حسین ؓ اور درس تصوف کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مولانا سید عبید قادری نگرانی کریں گے ۔ خواجہ مصطفی علی صوفی قادری الملتانی تصوف ( صوفی ازم ) کی اہمیت و افادیت پر اظہار خیال کریں گے اور منقبت فی شان امام عالی مقام پیش کریں گے ۔۔
جلسہ تذکرہ شہدائے کربلا و مناقب اہلبیت اطہارؓ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : حافظ و قاری محمد کلیم الدین حسان کے بموجب مدرسہ باب العلوم و انتظامی کمیٹی جامع مسجد قطب شاہی کے زیر اہتمام جلسہ تذکرہ شہدائے کربلا و مناقب اہلبیت اطہارؓ 10 محرم کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد قطب شاہی نزد درگاہ دو پہاڑ شاہ ولی ؒ ، مصری گنج منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز قاری انیس احمد قادری کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ قاری اسد اللہ شریف نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کریں گے ۔ صدارت مفتی سید ضیا الدین نقشبندی اور نگرانی مولانا شیخ احمد محی الدین شرفی قادری کریں گے ۔ مہمان مقررین کرام میں ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولوی قاری محمد ولایت قادری کے خطابات ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے سید احمد پاشاہ قادری ، محمد سلیم ، خواجہ مبشر الدین حسینی پاشاہ شرکت کریں گے ۔ نماز جمعہ 1-30 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت سیدنا امام حسین ؓ 9 محرم کو بعد نماز عشاء روبرو زین فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری مقرر ہے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی ، جناب عبدالمتین قادری ، جناب مرزا شاہنواز بیگ قادری ، جناب محمد علی قیصر قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ نور خاں بازار میں یوم عاشورہ کو بعد نماز جمعہ (خطبہ 1-30 بجے ) جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ منعقد ہوگا ۔ مولانا سید محمود بادشاہ حسنی الحسینی قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظین ؒ کا خطاب ہوگا ۔ بعد ازاں مولانا سید مرتضیٰ بادشاہ حسنی الحسینی قادری زرین کلاہ دعا عاشور پڑھائیں گے۔ دعا و فاتحہ خوانی پر اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی کی اطلاع کے بموجب عظمت مصطیﷺ کانفرنس کے زیر اہتمام جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ 19 اگست نماز مغرب مسجد محمدیہ نزد جامعہ نظامیہ تاراکا میدان حسینی عالم مقرر ہے۔ مولانا موسیٰ بن عبدالجلیل باحجاج کو مولانا ڈاکٹر مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلیٰ جامعتہ المؤمنات)، مولوی وحید احمد ایڈوکیٹ رکن وقف بورڈ مخاطب کریں گے ۔ خطبہ استقبالیہ الحاج محمد معز بابو چودھری ادا کریں گے ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی ، مفتی عبدالرحیم قادری ، حافظ محمد ریاض احمد اشرفی، حافظ محمد شہباز نقشبندی ، حافظ محمد عمران انواری ، حافظ سید مظہر انواری ، مولانا سید مظہر، مولوی عابد صابری شرکت کریں گے۔
جلسہ سیرت خلفاء راشدینؓ و
شہادت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست (راست) ایوان فاضل و عاقل ، بمکان مولانا عاقلؒ حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں 19 گست بروز جمعرات کو 10 بجے شب ’’جلسہ سیرت خلفاء راشدینؓ و شہادت امام حسینؓ‘‘ مقرر ہے ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خطاب ہوگا۔