مجھے اپنے آپ کو ثابت کرنے کی ضرورت تھی:اومیش

   

ممبئی: گزشتہ دو آئی پی ایل میں صرف دو میچ کھیلے والے تیز گیند باز اومیش یادونے جاریہ سیزن میں شاندار واپسی کی ہے اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں اپنی جگہ بنائی ہے ۔ اومیش کو لگتا ہے کہ انہیں دوسروں سے زیادہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت تھی کہ ان کے پاس صلاحیت ہے اور وہ T20میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں اپنی صلاحیت دکھائی اور اب تک وہ کولکاتا کیلئے سب سے زیادہ وکٹ (10) لینے والے گیندبازہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں پاور پلے میں بھی وکٹیں حاصل کی ہیں، جو نئی گیند کو دونوں طرف سوئنگ کرانے ان کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔