مجھے شادی میں مدعو نہیں کیا، منیش پانڈے سے راشد خان کا سوال

   

کابل ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹوئیٹر پر اپنے سنرائزر حیدرآباد ٹیم میٹ کے منیش پانڈے کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پیام دیا کہ میں منیش پانڈے کو اس خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتا ہوں۔ وہ اپنی ساری زندگی خوش و خرم رہیں اور ہر گذرتے ہوئے دن کے ساتھ ان کی ازدواجی زندگی اٹوٹ بنے لیکن انہوں نے یہ بھی سوال کیا گیا کہ منیش پانڈے نے شادی تو کرلی مجھے مدھو نہیں کیا۔ منیش پانڈے نے جنوبی ہند کی اداکارہ اشریتا شٹی سے شادی کرلی ہے۔