مجھے عدالت بلاکر قتل کرانے کی سازش ہورہی ہے، عمران خان

   

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ کارکنوں کو جھکنے دوں گا، یہ لوگ مجھے چھوٹے چھوٹے مقدمات میں عدالت طلب کرکے قتل کرانا چاہتے ہیں۔لاہور زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکا اور نہ اپنے کارکنوں کو جھکنے دوں گا، کارکنوں نے جس طرح جیل بھرو تحریک میں شرکت کی، 26 سال کی تحریک میں آج جو کارکنوں کا جذبہ دیکھا اس پر اللہ کا شکر ادا کیا، جنون کو ایک قوم بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔