مجھے قتل کرنے کرائے کے قاتل سرگرم، عمران خان کا دعویٰ

   

لاہور : عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اُن کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کیلئے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے 2 افراد کو سپاری دی گئی ہے۔ عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ عمران نے مزید دعویٰ کیا کہ اُنھیں قتل کرنے کے لیے 2پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں۔پہلے بھی میں نے کہا تھا کہ مجھے جنونی شخص کے ذریعے قتل کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ تین شوٹرز کے ذریعے حملہ کروا کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، جے آئی ٹی نے تفتیش کر کے تین حملہ آوروں کی رپورٹ دی۔عمران خان نے کہاکہ وہ جتنا مرضی کوشش کرلیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔