سیالکوٹ۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں قتل کرنے کی ایک سازش کی جارہی ہے اور یہ بھی کہاکہ اس نے ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کیا اور اپنی مبینہ سازشوں کا نام لیاہے۔ ڈاؤن نیوز پیپر نے عمران خان کے حوالے سے کہاکہ ”چند دنو قبل‘ میں نے ایک ویڈیوریکارڈ کیاتھا جس میں ملک سے غداری کرنے والوں کے ناموں کابھی میں نے تذکرہ کیاتھا“۔
سیالکوٹ کی وی ائی پی فیکٹری میدان میں ایک عوامی جلسہ سے عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی ائی) چیرمن نے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ تمام جنھوں نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے ظاہر ہوگئے ہیں اور دعوی کیاکہ مذکورہ ملک میں افرتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے‘۔
عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور ان کی پارٹی کے قائدین کو بزدل قراردیا اور مزیددعوی کیاکہ جب ان کی پارٹی اقتدار میں تھی تب کبھی عوامی جلسہ عام کو نہیں روکا تھا۔
ڈاؤن کی خْبر ہے انہوں نے کہاکہ نواز نے ہمیشہ ”ایمپائرس“ کے ساتھ کھیل کھیلا ہے اور لندن جاتے ہیں اپنی بیماری کے متعلق بھول گیا۔خان کاحوالہ دیتے ہوئے ڈاؤن نیوز پیپر نے کہاکہ ”قوم آج حقیقی آزادی کے لئے نکلی ہے۔
میں نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں بہتر کرنے کی کوشش کی ہے‘ مگر یہ مافیا کا حصہ ہیں“۔عدالیہ کا حوالہ دیکر عمران خان نے کہاکہ ”قانون کی حکمرانی ملک میں یقینا نافذ ہونی چاہئے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہاں پر موجودہ وزیراعظم شریف اور ان کے بیٹوں حمزہ اور سلیمان کے خلاف 24بلین کی بدعنوانی کا معاملہ مگر پھر بھی عدالت اس کیس پر سنوائی نہیں کررہی ہے۔
خان نے مزیدکہاکہ ”ان کی عدالت سنوائی کیوں نہیں کررہی ہے؟آدھی رات کو جب عدالتوں نے میرے لیے اپنے دروازے کھولے تو میں بہت گھبرا گیا“۔اسلام آباد میں 20مئی کے بعد اپنے مارچ کے اعلان کو دہراتے ہوئے خان نے اپنی تقریر ختم اور عوام سے استفسار کیاکہ وہ ”جنگ آزادی کے لئے بڑی تعداد میں نکلیں“۔