مجھے پورا یقین ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ اترپردیش کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائیں گے:وزیراعظم مودی

   

اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست جیت کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے سالوں میں ریاست کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔اس کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی مسلسل دوسری کامیابی کے بعد قومی دارالحکومت کے اپنے پہلے دورے کے دوران مودی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ 100 منٹ سے زیادہ وقت گزارا۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ آج یوگی آدتیہ ناتھ جی سے ملاقات کی۔ اتر پردیش انتخابات میں تاریخی جیت پر انہیں مبارکباد۔ گزشتہ پانچ سالوں میں انہوں نے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے،مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں ریاست کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔حلف برداری کی تقریب سے پہلے یوگی حکومت سازی کی مشق اور کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے سرکردہ لیڈران سے ملاقات کے لیے قومی دارالحکومت میں ہیں۔حلف برداری ہولی (18 مارچ) کے بعد ہونے کا امکان ہے۔