وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ صدر اراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ غیربی جے پی ریاستوں میں حکومت کو گرانے کا سونچتے ہیں۔
نئی دہلی۔ دہلی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا نے پیر کے روز دعوی کیاکہ ایک سی بی ائی افیسر نے فرضی ایکسائز معاملے میں انہیں پھنسانے کے دباؤ کی وجہہ سے خودکشی کرلی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ صدر اراکین اسمبلی کی خریدی کے ذریعہ غیربی جے پی ریاستوں میں حکومت کو گرانے کا سونچتے ہیں۔
پچھلے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی ائی) نے پچھلے سال نمومبر میں پیش کی گئی دہلی آبکاری پالیسی کی تشکیل اورعمل درآمد میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے ایف ائی آ ر درج کرنے کے بعد دہلی میں سیسوڈیا کے مکان پر چھاپہ مارا تھا۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران سیسوڈیانے الزام لگایاکہ”سی بی ائی کے ایک افسر پر فرضی آبکاری معاملے میں مجھے پھنسانے کے لئے دباؤ ڈالا گیا۔ وہ اس ذہنی دباؤ کو برداشت نہیں کرسکے اور دو دن قبل خودکشی کرلی۔ یہ حقیقت میں بدقسمتی ہے‘ مجھے گہرا صدمہ لگا ہے“۔
انہو ں نے مزیدکہاکہ ”میں وزیراعظم سے پوچھنا چاہتاہوں کہ کیوں افسران پر اس قدر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ وہ اس طرح کے انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں تو مجھے گرفتار کرلیں‘ مگر تمہارے افسران کی خاندانوں کو تباہ نہ کریں“۔
انہوں نے مودی سے یہ بھی پوچھا کہ ”اپریشن لوٹس‘’واحد کام ہے جو مرکز کے پاس ہے۔