مجھ پر لگائے گئے الزامات 24 گھنٹے میں ثابت کریں

   

ڈی اروند پر شدید تنقید، ایم ایل سی، کے کویتا کا میڈیا سے خطاب
نظام آباد۔ 21 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند ان پر لگائے گئے الزامات کو 24گھنٹے کے اندر ثابت کریں ۔ ورنہ پھولانگ چوراستہ پر ناک رگڑ کر کھلے عام معافی مانگیں ورنہ اروندکو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ رکن پارلیمنٹ نظام آباد اروند نے کے کویتا پر ترقیاتی کاموں میں کمیشن حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا اس کا جواب دیتے ہوئے کے کویتا نے اسے ثابت کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بی آرایس حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہی ہے سابق حکومتوں کی طرح کمیشن کیلئے کام نہیں کرتی ہے سابق میں نظام آباد میں رنگ روڈ قائم کیا گیا لیکن اس کی تعمیر نہیں کی گئی ۔ انڈر گرائونڈ ڈرین کی تعمیر ملوث خاندان کی ملوث خاندان کے بارے میں عوام بخوبی واقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کے والد پر لگائے گئے الزامات کے بعد اب شوہر کو بھی نشانہ بنانے پر سخت تنقید کی ۔ کمیشن دینے والے کے نام اور کتنے روپئے دئیے گئے اس بارے میں اس بات کو ثابت کریں ورنہ پھولانگ چوراستہ پر آکر ناک رگڑ یں اور معافی مانگیں کے کویتا نے کہا کہ منی پور کے واقعات پر بی جے پی قائدین خاموش تماشائی ہے ۔ بی آرایس ،بی جے پی کی بی ٹیم کے الزام کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس بی جے پی اور کانگریس کے الزامات سراسر غلط ہے ۔ بی آرایس کسی بھی بی ٹیم نہیں ہے ۔ بلکہ عوام کے ساتھ ہے پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کانگریس کا کسانوں کے بارے میں موقف ریونت ریڈی کی بات سے ثابت ہورہا ہے ۔