محبوبہ اور التجا مفتی کی غیرقانونی نظربندی،نیشنل کانفرنس کا ردعمل

   

سرینگر : جموں و کشمیر کی سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی اور اُن کی دختر التجا نے آج دعویٰ کیاکہ اُنھیں نظر بند رکھا گیا تاکہ وہ پارٹی کے گرفتار قائد وحید الرحمان سے پلوامہ میں ملاقات نہ کرسکیں۔ نظربندی پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاکہ شخصی آزادی کے ساتھ حکومت آنکھ مچولی کھیل رہی ہے جب جی میں آیا کسی کو بھی گرفتار کرلیا اور جب جی میں آیا آزاد کردیا جبکہ عدلیہ کا اس پورے معاملہ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ مفتی نے ٹوئیٹ میں کہاکہ اُنھیں ایک بار پھر غیر قانونی طور پر نظربند رکھا گیا ہے ۔